Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحدیدہ بندرگاہ حوالے نہ کرنے پر فوجی آپریشن کیا گیا

ریاض.... یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واضح کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے الحدیدہ بندرگاہ سرکاری افواج کے حوالے کرنے سے انکار کرنے پر الحدیدہ کو آزاد کرانے کا فوجی آپریشن شروع کیا گیا۔ یمن کی سرکاری افواج الحدیدہ میں آگے بڑھ گئی ہیں۔ حوثیوں نے الحدیدہ کے اطراف بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔ انہیں صاف کیا جارہا ہے۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثی الحدیدہ کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ۔
 
 

شیئر: