Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی صدر پوٹین سے ماسکو میں محمد بن سلمان کی ملاقات

ریاض ..... سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و زیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو ماسکو کے کریملن محل میں روسی صدر پوٹین سے ملاقات کی۔ کریملن کے ترجمان بیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں رہنماﺅںنے عالمی تیل پیداوار میں کمی کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب اور روس تیل پیداوار میں کمی کی مہم کی قیادت کررہے ہیں تاہم دونوں تیل پیداوار میں کمی کے معاہدے سے نکلنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہے ۔ شہزادہ محمد بن سلمان روسی صدر کی دعوت اور خاد م حرمین شریفین کی ہدایت پر جمعرات کو ہی ریاض سے ماسکو پہنچے تھے۔ وہ ورلڈ فٹبال کپ کے افتتاحی جشن میں شریک ہوئے۔ انہوں نے سعودی اور روسی فٹبال ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ مل کر دیکھا۔ ماسکو پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شاندار پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انکے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی تھا۔ روسی ٹیم کی جانب سے سعودی ٹیم کے خلاف پہلا گول کرنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے پرجوش انداز میں روسی صدر کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس موقع پر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔
 

شیئر: