روس کی سب سے بڑی اسمارٹ سٹی میں مملکت کی سرمایہ کاری
ماسکو..... سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور روسی انویسٹمنٹ فنڈ روس کے سب سے بڑے اسمارٹ شہر میں 100ملین ڈالر کا سرمایہ لگائیں گے۔ یہ فیصلہ سعودی ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ روس کے موقع پر کیا گیا۔ روسی فنڈ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی ریاستی فنڈ سرمایہ کاروں کے کنسورشیم میں شامل ہوگیا ہے۔ اسکے دیگر فریق روس اور چین ہیں۔ پروگرام کے مطابق ماسکو کے شمال مغرب میں ٹوچینو قدیم ایئرپورٹ کی جگہ عظیم الشان شہر بسایا جائیگا۔ اس پر 90ارب روبل خرچ ہونگے۔ ڈالر میں یہ رقم 1.45ارب ہوگی۔