Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محایل عسیر میں آتشبازی کا سامان ضبط

عسیر .... محایل کمشنری میں گشتی سیکیورٹی فورس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر آتش بازی کا سامان بھاری مقدار میں ضبط کرلیا۔ شہر کے عوامی بازار میں آتشبازی کا سامان پھیلانے کی 5کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ دریں اثناء سیکیورٹی گشتی فورس نے سعودی شہریو ں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوںکو آتشبازی کے سامان سے بچائیں۔ یہ انکی جان اور سامان دونوں کیلئے مضرت رساں ہے۔ ضبط شدہ سامان محایل پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
 

شیئر: