واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیوڈ شینکیر کو مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی مندوب نامزدکیا ہے۔سینیٹ میں توثیقی عمل کے دوران شینکیر نے واضح کیاہے کہ قطر اور مصر کی جانب سے روسی اسلحے کی خریداری کی عملی کوششیں انتہائی خطرناک نتائج کی حامل ہوسکتی ہیں۔ شینکیر کے مطابق وہ تعیناتی کے بعد ان ملکوں کو قائل کریں گے کہ وہ روس کے ساتھ ایسی کسی ڈیل سے اجتناب کریں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیوڈ شینکیر نے ایسے میں روسی اسلحے کی خریداری پر امریکی تشویش سے مطلع کیا ہے کہ جب امریکہ اس وقت عرب ملکوں کو ہتھیار فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ۔