ریاض ..... شاہ خالد اسپتال کی انتظامیہ نے آتش بازی کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی وڈیو جاری کی ہے جس میں پٹاخوں سے ہونے والے نقصانات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اسپتال کے عہدیدار کاکہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پراکثر لوگ اپنے بچوں کو آتشبازی کا سامان خرید کردیتے ہیں جن سے بچوں کو بے حد نقصان پہنچتا ہے ۔ بچے پٹاخے چلاتے وقت احتیاط نہیں برتے جس کے باعث بعض بچے شدید زخمی ہو جاتے ہیں ۔مختصر دورانیہ کے وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آتش بازی کے دوران ایک بچے کی آنکھ کس طر ح ضائع ہو جاتی ہے ۔