Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: ایک لاکھ لوگوں کو ملازمت ملنے کا امکان

نوئیڈا۔۔۔۔۔یوگی حکومت  کی پہل سے آئندہ 10برسوں میں نوئیڈا شہر میں ملازمتوں کی بھر مار ہونے والی ہے۔یوپی میں حال ہی میں ہونیوالے سرمایہ کاروں کے اجلاس سے قبل 10کمپنیوں نے 7227کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کیلئے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس ضمن میں انفوسس کو بھی پلاٹ مختص کئے گئے ۔ سرمایہ کاری کا حجم 5ہزار کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ ایسے میں کمپنیوں کی جانب سے کل 12ہزار 227کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کی جانیوالی کمپنیوں میں ایک لاکھ 15ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ اتھارٹی نے صنعتی شعبوں میں مختلف اسکیمیں متعارف کرائی ہیں اس کیلئے 122صنعتی پلاٹس مختص کئے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی: سرکاری اسکولوں کے نصاب میں شامل یوگی کے استاد کی سوانح حیات

شیئر: