Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی اسکروٹنی پر بابر اعوان پیش نہیں ہوئے‘ فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد: آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 کے امیدواروں کی اسکروٹنی آج ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اس موقع پر پیش نہیں ہوئے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے بابر اعوان کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مذکورہ حلقے کے تین اہم امیدواروں عمران خان، مسلم لیگ ن کے سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کی سابق رکن عائشہ گلالئی کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا جس کے بعد عمران خان کے وکیل کی جگہ معاون وکیل رائے تجمل ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ بابر اعوان آج لاہور میں موجود ہیں جہاں وہ عمران خان کی اسکروٹنی کے لیے پیش ہوں گے۔ لہٰذا آج یہاں پیش نہیں ہو سکتے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور اور کراچی سے بھی قومی اسمبلی کے حلقوں 131 اور 243 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں جہاں پر ان کے خلاف اعتراضات دائر کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: