Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور ایئرپورٹ پر گولی چل گئی

 لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گولی چلنے سے بھگدڑ مچ گئی۔ لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اندرون ملک روانگی کے لاﺅنج میں ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہل کار سے گولی چل گئی جس کی آواز سن کر مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف کے اسپیشل اسکواڈ نے ملازم فیصل کو فوری طور پر حراست میں لے کر اس کی پستول ضبط کرلی۔ واقعہ کی حساسیت کے باعث دیگر تحقیقاتی ادارے بھی تفتیش کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچ گئے۔
 

شیئر: