کاغذات نامزدگی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اعلان
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔ ذرائع کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان نے ایک بیان میں بتایا کہ کل منگل کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری دن ہوگا اور شام تک جانچ پڑتال جاری رہے گی۔ جس کے بعد اس حوالے سے وقت کی توسیع نہیں کی جائے گی۔