Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: 19 سالہ فراز کی لاش مل گئی‘ اسامہ کی تلاش جاری

کراچی: سینڈزپٹ پر تفریح کی غرض سے جانے والے نوجوان سمندر میں ڈوب گئے جس کے بعد 19 سالہ فراز کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسرے نوجوان اسامہ کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان گزشتہ روز عید الفطر کے موقع پر پکنک کی غرض سے مشہور ساحلی مقام سینڈزپٹ گئے تھے۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد کے رہائشی اسامہ اور فراز پکنک کے دوران پانی میں ڈوب گئے تھے جس کے بعد ان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری تھی کہ آج افسوس ناک خبر مل گئی جس کے مطابق ایک نوجوان 19 سالہ فراز کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دوسرے نوجوان اسامہ کی تلاش تاحال جاری ہے۔
 

شیئر: