حوثیوں نے الحدیدہ میں شہریوں کو انسانی دیوار بنادیا
ریاض ....حوثی باغی عام شہریوں کو الحدیدہ میں انسانی دیوار کے طور پر استعمال کرنے لگے۔ عرب اتحاد کے طیاروں کی زبردست بمباری کے باعث الحدیدہ ایئرپورٹ کی جھڑپوں میں دسیوں حوثی ہلاک وزخمی ہوگئے۔اسکائی نیوز کا کہناہے کہ حوثی شہریوں کو حراست میں لیکر انہیں الحدیدہ میں انسانی دیوار کے طورپر استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے الحدیدہ کے زرعی فارموں کو اسلحہ کے گوداموں اور چھاﺅنیوں میں تبدیل کردیا اور خواتین و بچوں کو الحدیدہ سے نکلنے سے روک رہے ہیں۔