Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور: لوگوں کو فوج میں نوکری کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا فرضی آرمی آفیسر گرفتار

    لکھنؤ- -  - -این ڈی اے میں تقرری نہ ہونے کے بعد لکھنؤ توپ خانہ سے فوج کی وردی خریدکر فرضی آرمی آفیسر بنے تقرری کے نام پر لاکھوں کی فریب دہی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ آرمی انٹیلی جنس کی رپورٹ پر گھاٹم پور پولیس ملزم سے  تفتیش کررہی ہے۔ ملزم کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔ آرمی انٹیلی جنس نے ایک متاثرہ کی ٹویٹ اور شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چکری میں باندہ کے سورج عرف یوگیندر کمار گپتا کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔ پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ اس نے کئی لوگوں کو فوج میں نوکری، کینٹین سے سامان دلانے اور ریلوے پاس بنوانے کے نام پر ٹھگا تھا ۔ گھاٹم پور پولیس کے مطابق پکڑے گئے سورج کے بابت اور اس کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کے پاس سے آرمی ریکروٹمنٹ بورڈ کے لیٹرز، فرضی آئی کارڈ، مہر، آرمی کی ڈریس،2 موبائل، جعلی دستاویزات اور کئی بیروزگار لڑکوں کی تعلیمی اسناد وغیرہ برآمد ہوئیں۔ ملزم نے اپنے گھر میں ہی آفس بنا رکھا تھاجہاں آنے والے اس کے جال میں پھنس جاتے اور اس کی ہر ڈیمانڈ پوری کرتے۔ ملزم شہر اورآس پاس کے ضلعوں میں بھی کئی لوگوں کو ٹھگ چکا ہے ۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے کئی لڑکیوں کو بھی فیس بک پر دوستی کرکے اپنا شکار بنایا تھاجن سے پہلے اپنے اکائونٹ میں پیسے ڈلواتا اور بعد میں انٹرویو کے نام پر ہوٹل میں بلاکر جسمانی استحصال کرتا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین،فضائیہ کی مدد طلب

شیئر: