Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاں بحق فوجی اورنگ زیب کے اہل خانہ سے وزیر دفاع کی ملاقات

سری نگر۔۔۔۔وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے ہندوستانی فوج کے جوان اورنگزیب کے اہل خانہ سے جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں ملاقات کی۔ قبل ازیں آرمی چیف بپن راوت نے بھی اورنگ زیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ واضح ہو کہ فوجی جوان اورنگ زیب عید منانے کیلئے راجوری ضلع میں اپنے گھر آرہے تھے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں عسکریت پسندوں نے اغوا کرکے قتل کردیا ۔ذرائع کے مطابق   30اپریل کو ہونیوالے فوجی آپریشن ٹیم میں اورنگ زیب شامل تھا جس میں عسکریت پسند سمیر اور عاقب جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے۔اورنگ زیب کے والد محمد حنیف نے مرکز کی مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عسکریت پسندوں کو لگام لگائے۔
مزید پڑھیں:- - - -تلنگانہ سے کانگریس اور بی جے پی کا خاتمہ ہوگا، اسد اویسی

شیئر: