Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عہدے سے فارغ

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد اور 10 لاءافسران کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ عاصمہ حامد کو سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی حکومت کے آخری دنوں میں تعینات کیا گیا تھا۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے حکم پر عہدے سے ہٹائی جانے والی ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے طور پر فرائض انجام دیتی رہیں گی۔ فیصلے کے بعد ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل شان گل کو ایڈوکیٹ جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نگراں حکومت نے ن لیگ کی صوبائی حکومت کے آخری دنوں میں تعینات ہونے والے 10 اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کو بھی عہدے سے فارغ کردیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔
 
 

شیئر: