صابر حسین سید کہتے ہیں : نادرا نے ڈیٹا لیک کردیا۔ معاملہ کو آسان نہیں لینا چاہئے کہ صرف اسکا نوٹس لے لیا جائے۔ پولنگ سے قبل ہی الیکشن متنازع بنادیئے گئے۔ مافیا کے ہاتھ بڑ ے لمبے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہی عظیم ہے۔
دیوان گوندل کہتے ہیں : عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نادرا کے چیئرمین کو متنازعہ نہ بنائیں۔ انہوں نے پاکستان کیلئے امریکہ کو چھوڑا۔ نادرا کا میڈیا انہی کا برین چائلڈ ہے۔ انہو ںنے نادرا میں بے شمار اصلاحات کیں ۔ انہیں سیاسی نہ بنایا جائے۔ وہ آئی ٹی کا ماہر شخص ہے۔
آرنلڈ لکھتے ہیں : پولنگ سے پہلے ہی نادرا اور مسلم لیگ نے دھاندلی شروع کردی۔
شیخ حسن ٹویٹ کرتے ہیں : نادرا سے ڈیٹا لیک ہوا۔ میچ پہلے ہی فکس کردیا گیا۔ پی ٹی آئی ابھی تک ٹکٹوں کے مسئلے میں الجھی ہوئی ہے۔
ولید لکھتے ہیں :گزشتہ روز نادرا نے پی ٹی آئی کے الزام کو مسترد کردیا تھا اور آج نادرا عتراف کررہی ہے کہ اس نے پی ایم ایل (ن) کو ڈیٹا فراہم کیا۔ نادرا اور مسلم لیگ (ن) ، پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن میں دھاندلی کےلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔