Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اسپتالوں میں بستر خالی کرانے کی مہم

 لندن .....  برطانوی اسپتالوں میں صورتحال اتنی ابتر ہوگئی ہے کہ ڈاکٹر دیگر مریضوں کیلئے بستر خالی کرانے کی غرض سے ان مریضوں کو جلد چھٹی دینے لگے۔ سرکاری اسپتالوں میں 18ہزار بستروں پر ایسے مریض قابض ہیں جو عرصہ سے بیمار ہیں۔ قومی ہیلتھ اسکیم کے سربراہ نے وعدہ کیا  ہے کہ وہ ایسے مریضوں کی تعداد میں ایک تہائی کمی کرینگے۔ اسپتالوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی کونسلوں سے مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ مریضوں کو ان کے گھروں پر ہی علاج معالجے کی سہولت دی جائے۔
مزید پڑھیں: - --  -شمالی ورجینیا میں پودے کو چھونے سے آبلے پڑجاتے ہیں

شیئر: