تیل منڈی میں توازن کیلئے کوشاں ہیں، الفالح
ریاض..... سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب خام تیل کے نرخ بڑھانے کے چکر میں نہیں بلکہ تیل منڈی میں توازن پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے اوپیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے تیل پیداوار میں اضافے کے حوالے سے کوئی خاص تجویز نہیں دی البتہ یہ درست ہے کہ ہمیں منڈی میں توازن پیدا کرنے کیلئے تیل کی رسد بڑھانا ہوگی۔