پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لیے بھی بائیومیٹرک لازمی
کراچی: رواں برس پر حج کے لیے جانے والوں کے لیے بھی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے پرائیویٹ اسکیم کے تحت رواں برس حج بیت اللہ پر جانے کے خواہش مند افراد کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ہے۔ قبل ازیں سرکاری اسکیم کے تمام عازمین کے لیے بھی بائیومیٹرک تصدیق اور فنگر پرنٹس مہیا کرنا لازمی تھا جس کے لیے عازمین کو ان کے موبائل فون پر میسج کے ذریعے بائیومیٹرک کی مقررہ تاریخ اور وقت پر متعلقہ مقامات پر آنے کے پیغامات بھیجے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے تمام حج ڈائریکٹوریٹس کو باقاعدہ مطلع کردیا ہے۔