Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوئٹزرلینڈ اورنائیجیریا کی ایک . ایک اور چھلانگ

 
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ اور سربیا کے درمیان کانٹے دار میچ ہوا جس میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح حاصل کرلی۔گروپ ای کے میچ میں سربیا نے کھیل کے پانچویں منٹ میں ایلگزینڈر مترووچ کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی۔ سربیا کی یہ برتری پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں سوئس ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور52 ویں منٹ میں گرانیٹ جھاکا نے گول کرکے سربیا کی برتری کو برابر میں بدل دیا۔ کھیل کے90 منٹ میں زیردان شکیری نے گول کرکے اپنی ٹیم کو دو ایک سے فتح دلادی۔اس سے پہلے کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نائیجیریا نے آئس لینڈ کو 0-2سے شکست دی۔ نائیجیریا کے احمد موسیٰ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور2شاندار گول کئے۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر کئی حملے کیے تاہم دونوں ہی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف میں 49 ویں منٹ پر احمد موسیٰ کے شاندار گول نے نائیجیریا کو برتری دلوا دی۔ اسکے بعد احمد موسیٰ نے کھیل کے 75ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔نائیجیریا کی فتح کے بعد میسی کی ارجنٹائن کی میگا ایونٹ میں موجود رہنے کی امید روشن ہوگئی ۔

شیئر: