ڈرائیونگ کی اجازت سے سالانہ 90ارب ڈالر کا فائدہ متوقع
نئی دہلی.....ہندوستانی جریدے ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت پر عملدرآمد سے سعودی اقتصاد کو 90ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔ یہ آمدنی سعودی آرامکو کے حصص سے ملنے والی رقم سے ملتی جلتی ہے۔ ہندوستانی جریدے نے توجہ دلائی کہ آرامکو کے 5فیصد حصص سے زیادہ سے زیادہ 100ارب ڈالر حاصل ہوسکیں گے۔ ڈرائیونگ پر عمل درآمد کے فیصلے کے بعد مذکورہ آمدنی کے حصول میں قدرے وقت لگے گا۔ اسکی بدولت سعودی معاشرے میں بہت ساری اصلاحات آئیں گی۔ سالانہ 70ہزار خواتین لیبر مارکیٹ کا حصہ بنیں گی۔