یمنی فوج نے صعدہ میں حوثیوں سے مزید ٹھکانے آزاد کرالئے
ریاض.... یمن کی سرکاری افواج نے صعدہ میں حوثی باغیوں سے مزید فوجی ٹھکانے بازیاب کرالئے۔ عرب اتحاد کے طیاروں کی مدد سے یمنی افواج نے صعدہ کے رازح ضلع میں حوثیوں کے ایک ٹھکانے پر زبردست حملہ کیا اور اسے آزاد کرادیا۔ یمنی افواج نے رازح کو سعودی عرب سے جوڑنے والی شاہراہ پر بھی کئی ٹھکانے آزا د کرائے۔ مذکورہ ضلع میں ہی الفخیضہ ٹھکانہ اور المسیلہ قریہ بھی حوثیوں سے چھڑالیا۔