Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایودھیامیں مندر کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

ایودھیا۔۔۔۔اتر پردیش کے ایودھیا میں آنیوالے سیاح مندر کی تعمیر کب اور کیسے ہوگی کی بابت معلومات حاصل کرنے کیلئے وہاں قائم ورکشاپ بھی جاتے ہیں۔مقامی نیوز چینل نے ایودھیامیں قائم ورکشاپ کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ مندر کی تعمیر کیلئے 50فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے۔مندر کی تعمیر کیلئے 28برس سے سنگ تراش گجرات کے منوبھائی سومپورہ نے بات چیت کے دوران بتایا کہ مندر کی تعمیر کا50فیصد سے زائد پتھر تراشا جاچکا ہے۔ پہلی منزل کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس کیلئے 106کھمبے بنائے جاچکے ہیں۔ دیواریں تراشی جاچکی ہیں۔اب صرف مندر کی تعمیر کیلئے ہری جھنڈی کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -کار کی خاطر بیوی کو بچی سمیت بے گھر کردیا

شیئر: