عوام فوج کے نام سے جعلی ٹیلیفون کالز سے ہوشیار رہیں
راولپنڈی... پاک فوج کے ترجمان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں کے نام سے جعلی ٹیلی فون کرنے والوں سے ہوشیار رہیں ۔ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی رپورٹیں ملی ہیں کہ پاک فوج کے جعلی اہلکار بن کر لوگوں کو ٹیلی فون کئے جا رہے ہیں۔ جعلی اہلکار مردم شماری کی تصدیق کے نام پر عوام سے شناختی کارڈ اور بینک اکاونٹ کی تفصیلات مانگتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ عوام ٹیلی فون کرنے والے ایسے جعلی فوجی اہلکاروں سے ہوشیار رہیں اور ہرگز ایسی کالز کا جواب نہ دیں۔ پاک فوج کی جانب سے ایسی کوئی کالز نہیں کی جار ہیں۔ ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کی جائیں۔ اگر کوئی کال موصول ہو تو یونیورسل نمبر 1135 اور 1125 کی ہنگامی ہیلپ لائن پر فوری آگاہ کریں۔