Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق ستار تینوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اہل قرار

کراچی:  الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار کے خلاف جمع کرائے گئے اعتراضات کو مسترد کردیا جس کے بعد انہیں تینوں حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 (جمشید کوارٹر ، فیروز آباد) سے متحدہ پاکستان کے رہنما کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے ہونے والی سماعت پر فاروق ستار ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہ ہوئے جبکہ ایس ایس پی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ کئی مقدمات میں مطلوب ہیں اور عدالت بھی انہیں مفرور قرار دی جا چکی ہے، جس پر آر او نے فاروق ستار کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔تاہم الیکشن اپیلٹ ٹریبونل کے سامنے فاروق ستار کے وکیل نے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے 2 مقدمات کا ذکر نہ ہونے پر کاغذات مسترد کیے تھے مگر ہم نے دونوں مقدمات میں ضمانت حاصل کرلی ہے۔ لہٰذا الیکشن کمیشن فاروق ستار کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔ جس کے بعد ٹریبونل نے اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا۔دوسری جانب الیکشن ٹربیونل نے این اے 241اور 247سے فاروق ستار کے خلاف درخواستوں کو بھی مسترد کردیا اور فاروق ستار کی اپیل منظور کرلی۔
مزید پڑھیں:- - - -نگراں حکومت سندھ پر جانبداری کا الزام

شیئر: