Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آئی ڈاکٹر کیمرون کی خدمت میں

ریاض .... مسلم نوجوانوں کی عالمی تنظیم وامی نے امراض چشم کے علاج اور آپریشن کیلئے سعودی ڈاکٹروں کا ایک کاررواں کیمرون بھیج دیا۔یہ 21شوال1439ھ تک کیمرون میں امراض چشم کے مریضوں کا معائنہ اور آپریشن کریگا۔ کیمرون کے شہر مروة سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے علاقے کے بزرگ اور بچے مروة کے باماری اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ سعودی ڈاکٹر اسی اسپتال کے تحت رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔انکے ساتھ مصر سے امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر اور جراح بھی پہنچے ہوئے ہیں۔ سعودی کارروا ں کے انچارج ڈاکٹر سمیر المنصوری نے بتایا کہ کم از کم 350آپریشن کئے جائیں گے۔ کیمرون کے بہت سارے لوگ غربت کا شکار ہیں اور وہ موتیا بند کا آپریشن کرانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
 

شیئر: