Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#لوڈشیڈنگ

بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پرٹویٹرصارفین بھی بلبلا اٹھے ہیں۔ اس حوالے سے متعدد ٹویٹس کی گئیں۔
نعمان سرور نے ٹویٹ کیا : بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کا ٹائم ٹیبل سیٹ کیا گیا ہے۔ بڑے شہروں میں روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے جبکہ ‏دیہی علاقوں میں 15سے 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
اسماء رضا کا کہنا ہے : بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے لوگ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
نعمان سرور نے سوال کیا : بھاری بل اور اضافی ٹیکس ادا کرنے کے باوجود ہمیں لوڈشیڈنگ کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے ؟ حکومت نے ہم پر لوڈشیڈنگ کیوں مسلط کی ہوئی ہے؟
غلام عباس نے ٹویٹ کیا : اگر حکومت پن بجلی اور بجلی کے دیگر سستے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرتی تو آج ہمیں اندھیروں اور گرمی کا عذاب نہ جھیلنا پڑتا۔
مریم قریشی کا کہنا ہے : گردشی قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ نون لیگ نے پاکستان کو بڑے بحران کا شکار کر دیا ہے ۔
جاسمین مغل کا کہنا ہے : پاکستان کو لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر چھوٹے اور بڑے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے۔
لاریب نے ٹویٹ کیا : نون لیگ 2013 سے اقتدار میں ہے لیکن اس نے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔
خدیجہ فاطمہ کا کہنا ہے : شدید گرمی میں ریکارڈ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ یہ سب نون لیگ کے ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
یاسف چوہدری نے ٹویٹ کیا : نون لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں ایک بھی ڈیم نہیں بنایا۔یہی لوگ پاکستان کے حقیقی مجرم ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں