بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پرٹویٹرصارفین بھی بلبلا اٹھے ہیں۔ اس حوالے سے متعدد ٹویٹس کی گئیں۔
نعمان سرور نے ٹویٹ کیا : بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کا ٹائم ٹیبل سیٹ کیا گیا ہے۔ بڑے شہروں میں روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 15سے 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
اسماء رضا کا کہنا ہے : بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے لوگ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
نعمان سرور نے سوال کیا : بھاری بل اور اضافی ٹیکس ادا کرنے کے باوجود ہمیں لوڈشیڈنگ کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے ؟ حکومت نے ہم پر لوڈشیڈنگ کیوں مسلط کی ہوئی ہے؟
غلام عباس نے ٹویٹ کیا : اگر حکومت پن بجلی اور بجلی کے دیگر سستے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرتی تو آج ہمیں اندھیروں اور گرمی کا عذاب نہ جھیلنا پڑتا۔
مریم قریشی کا کہنا ہے : گردشی قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ نون لیگ نے پاکستان کو بڑے بحران کا شکار کر دیا ہے ۔
جاسمین مغل کا کہنا ہے : پاکستان کو لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر چھوٹے اور بڑے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے۔
لاریب نے ٹویٹ کیا : نون لیگ 2013 سے اقتدار میں ہے لیکن اس نے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔
خدیجہ فاطمہ کا کہنا ہے : شدید گرمی میں ریکارڈ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ یہ سب نون لیگ کے ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
یاسف چوہدری نے ٹویٹ کیا : نون لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں ایک بھی ڈیم نہیں بنایا۔یہی لوگ پاکستان کے حقیقی مجرم ہیں۔
Circular debt has reached the highest level of domestic history.#لوڈ_شیڈنگ pic.twitter.com/wHRw5w9rAS
— Asma Raza (@asmaraza18) June 28, 2018
why we are facing load shedding; even we are paying huge bills with extra amount of taxes.??
Why the government imposes load shedding on us.??pic.twitter.com/tgA5XjsBix— Noman Sarwar (@Nomysahir) June 28, 2018