10دن میں 11ہزار جانور ذبح کئے گئے
طائف ۔۔۔۔طائف میونسپلٹی نے ماہ رواں کے دوران واضح کیا کہ مختلف قسم کے 11ہزار جانور 10روز کے دوران ذبح کئے گئے۔ سیکریٹری میئر برائے خدمات نے بتایا کہ ماہ رمضان سے لیکر ابتک مذابح غیر معمولی طور پر مصروف رہے۔ عام شہریوں، ریستورانوں، باورچی خانوں اور طعام کے مراکز کو جانوروں کا تازہ گوشت فراہم کیا گیا ۔ ذبح کرنے سے پہلے اور بعد میں جانوروں کے ڈاکٹروں نے مویشیوں اور مذبوحہ گوشت کا طبی معائنہ کیا۔