Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن کا عدالتی حکم ماننے سے انکار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 (مری) کے ریٹرننگ آفیسر کی معطلی کا حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عباد الرحمن لودھی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اور ٹمپرنگ شدہ کاغذات منظور کرنے پر ریٹرننگ آفیسر کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا جسے الیکشن کمیشن نے ماننے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپیلٹ ٹربیونل کو ریٹرننگ افسر کی معطلی کا اختیار نہیں ہے۔
 
 

شیئر: