Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں لیڈی کمانڈوز کی تعیناتی

سرینگر .... جموں و کشمیر میں فوج پر پتھراﺅ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور اب پتھراﺅ کرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہوگئی ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے لیڈی کمانڈوز کی ایک ٹیم تیار کی ہے۔ انہیں زبردست ٹریننگ دی گئی ہے جس میں انہیں اسلحہ چلانے کی تربیت بھی شامل ہے۔ پتھراﺅ کے نتیجے میں 7مئی کو چنئی کا ایک سیاح بھی ہلاک ہوچکا ہے جبکہ 2مئی کو اسکول کے بچوںکو لیکر جانے والی ایک بس پر شوپیاں کے علاقے میں حملہ کیا گیا تھا جس میں 7بچے زخمی ہوئے تھے۔ 
 

شیئر: