Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد:  سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا سید مظفر علی کے خلاف ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکرٹریٹ پولیس اسٹیشن میں نادرا کے چیف آف اسٹاف طاہر مقصود کی مدعیت میں ووٹرز کا ڈیٹا چوری ہونے پر سابق ڈپٹی چیئرمین سید مظفر علی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔
تھانے میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈپٹی چیئرمین کو جنسی ہراسگی کے الزام میں عہدے سے برطرف کیا گیا تھا تاہم وہ جاتے ہوئے حساس ڈیٹا اپنے ساتھ چرا کر لے گئے۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ سابق ڈپٹی چیئرمین ڈیٹا چرانے کے علاوہ دفتر کا ضروری سامان بھی ساتھ لے گئے جو انہوں نے تاحال واپس نہیں کیا۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ حساس معلومات اور ڈیٹا کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرکے مسلم لیگ ن کو فراہم کیا ہے۔

شیئر: