Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاتلوں نے لاش قبرسے نکال کر ٹکڑے کرکے نہر میں بہا دی

نئی دہلی۔۔۔۔پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں30سالہ نوجوان کو اغوا کرکے قتل کرنے کے بعد لاش دفنا دی۔ بعد ازاں قبرسے لاش نکال کر اس کے ٹکڑے کرکے ہوشیار پور کے دوسہ گاؤںسے گزرنے والی نہر میں بہادی۔ پولیس نے 6افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتول لڈی 19مئی کو کھجالا گاؤں میں اپنے چچا منصور علی سے ملنے آیا تھا جہاں ملزم شریف محمد ، یعقوب خان ، ظہورا، جنت علی، یعقوب علی اور کہنواں کے رہنے والے بیگ حسین نے ملکر نوجوان کو قتل کردیا۔20مئی کو لڈی کے والد نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ان کا بیٹا کھجالا گاؤں اپنے چچا سے ملنے گیا لیکن گھر واپس نہیں پہنچا۔لڈی کے والد نے شک کی بنیاد پر ملزمان کیخلاف اغوا کی شکایت درج کرائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی تو ملزم قاسم نے بتایا کہ لڈی کو قتل کرنے کے بعد اسکی لاش کودفنا دیا گیا تھا پھر 3دن بعد لاش قبر سے نکال کر ٹکڑے کرکے نہر میں بہا دی۔ملزمان کے اقبال جرم کرنے کے بعد پولیس نے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -میرٹھ میں مسلمان خوفزدہ، گھرفروخت کرنے پر مجبور

شیئر: