لیاری میں بلاول کی ریلی پر پتھراو
کراچی... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پر لیاری میں انتخابی مہم کے دوران پتھراوکیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔انتخابی مہم کے دوران جب بلاول بھٹو زرداری لیاری کے علاقے جونا مسجد، ہنگورہ آباد پہنچے تو علاقہ مکینوں نے گاڑی روک لی۔مشتعل مظاہرین نے بلاول کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ان کے قافلے پر پتھراو کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد بلاول لیاری سے روانہ ہوگئے ۔ترجمان بلاول بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریلی پر15 سے20 افراد نے پتھراو کیا۔ سیاسی جلسوں میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ بلاول کی ریلی ختم نہیں کی گئی۔ ایسی کارروائیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔