ایک ہزار پاکستانی طلباءکےلئے اسکالر شپ کا اعلان
اسلام آباد: چین نے ایک ہزار پاکستانی طلباءکیلئے اسکالرشپ کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی پیک کلچرل کمیونی کیشن سینٹر اپنی ٹیلنٹ کوریڈور اسکیم کے تحت ایک ہزار پاکستانی طلباءکو ایک سالہ پیشہ ورانہ تربیت کیلئے اسکالر شپ دے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نومبر میں چین میں تربیتی مرحلہ شروع کردیا جائے گا۔ کلچرل کمیونی کیشن سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل ایکولی نے کہا کہ طلباءکو چین کی مختلف جامعات اور اداروں میں تربیت کے دوران مفت تعلیم اور قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں انہیں خلا اور برق رفتار ٹرین ٹیکنالوجی کے بارے میں پڑھایا جائے گا جس کے بعد پن بجلی اور شمسی توانائی انجینئرنگ کے شعبوں کی تربیت دی جائے گی۔ نچلی سطح پر منتخب کیے جانے والے طلبہ کو مختلف مشینیں چلانے کی تربیت دی جائے گی۔