Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنسلٹنٹ ڈاکٹر کو 70برس تک کام کی اجازت

ریاض..... سعودی مجلس شوریٰ نے وزیر صحت کو 70برس کی عمر تک سعودی کنسلٹنٹ ڈاکٹر کی ملازمت کی میعاد میں توسیع کا اختیار تفویض کردیا۔ شوریٰ نے اختیار دیتے ہوئے یہ شرط عائد کی ہے کہ کنسلٹنٹ ڈاکٹر کی خدمات میں توسیع سال بہ سال کی جائیگی۔ اس امر کو ملحوظ رکھا جائیگا کہ وہ صحت مند ہو اور اس شعبے میں ڈاکٹر کثیر تعداد میں نہ ہوں اور کنسلٹنٹ کا اجازت نامہ موثر ہو اور وہ اپنی ڈیوٹی باقاعدہ طورپر انجام دے رہا ہو۔
 
 

شیئر: