Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: کوارٹر فائنلز کا آغاز کل سے ہوگا

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ کے ناک آوٹ یا پری کوارٹر فائنلز مقابلے مکمل ہو گئے ہیں۔ آگے آنے والی 8ٹیمیں4اور 5جولائی کو آرام کے بعد تازہ دم ہو کرفیفا ورلڈ کپ 2018ءکے کوارٹر فائنلز میں مدمقابل ہوں گی۔ کوارٹر فائنلز 2دن تک کھیلے جائیں گے ۔یوروگوائے، فرانس، برازیل ، بیلجیئم، سویڈن، روس ، کروشیا اور انگلینڈ کی ٹیموں فائنل تک رسائی کی دوڑ میں ہیں۔ جنوبی امریکہ کی 2ٹیموں برازیل اور یورگوائے سمیت بقیہ 6ٹیموں کا تعلق یورپ سے ہے۔ کوارٹر فائنلز میں کل پہلا میچ ییورو گوائے اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں برازیل اور بیلجیئم آمنے سامنے ہوں گے۔7 جولائی کو تیسرے کوارٹر فائنل میں سویڈن اورانگلینڈجبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں روس اورکروشیا کے مقابلے کے ساتھ ہی یہ مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گا اور سیمی فائنل کے لئے لائن اپ مکمل ہو جائے گی۔ سیمی فائنلز 10اور 11جولائی کو ہوں گے۔ان کے دوران 10جولائی کو پہلے سیمی فائنل میں پہلے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم دوسر ا کوارٹر فائنل جیتنے والی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔ 11جولائی کو دوسرے سیمی فائنل کے دوران تیسرے اور چوتھے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیمیں ایک دوسرے کو ہرا کر فائنل تک پہنچنے کی کوشش کریں گی ۔ایک بار پھر2دن وقفے کے بعد 14جولائی کو چوتھی اور پانچویں پوزیشن کا میچ ہوگا جس میں دونوں سیمی فائنلز میں ہارنے والی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔15جولائی کو دونوں سیمی فائنلز کی فاتح ٹیمیں میگا ایونٹ کے آخری اور سب سے بڑے میچ فائنل میں ٹرافی کے حصول کے لئے آمنے سامنے ہوں گی اور اس میچ کے نتیجے میں 2018ءکی فیفا ورلڈ چیمپیئن ٹیم کا فیصلہ بھی ہو جائے گا۔

شیئر: