وزن کم کرنے لے لیے اپنی صبح کا آغازکم از کم دو گلاس پانی سے کریں اور علی الصبح چائے یا کافی سے اجتناب کریں .
اگر آپ ناشتے میں چائے یا کافی لینے کے عادی ہیں تو اسے چینی اور دودھ کے بغیر استعمال کریں یعنی بلیک ٹی اور بلیک کافی .
ناشتے میں آپ ایک کیلا ، دو کھجور ، دس بادام اور ایک گلاس دودھ کےساتھ ملک شیک بنا کر بھی پی سکتے ہیں لیکن پھر اس کے ساتھ ناشتے میں اور کچھ نہیں کھانا .
کھانے میں تلی ہوئی ، مرغن غذائیں اور وزن میں اضافہ کرنےوالی غذاؤں سے پرپیز کریں .
یاد رکھیں فروٹ جوسز بھی وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں لہذا ان سے اجتناب بھی ضروری ہے .
کھانا بیک کرتے وقت کچھ قطرے زیتون کا تیل شامل کرنا وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے .
کھانا آہستہ آہستہ اور چبا کر کھائیں اور شام سات بجے سے پہلے اپنا تمام کھانا ختم کر لیں .
کھانے کے اوقات کے علاوہ بھوک لگنے کی صورت میں دس دانے مونگ پھلی یا بادام یا ایک مٹھی کالے چنے بھی لیے جا سکتے ہیں .