ریاض ..... ریڈیو ٹی وی کارپوریشن نے انگریزی میں اپنا نام تبدیل کرلیا۔ پرانا نام سعودی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ایس بی سی ) تھا۔ اب اسکا نام سعودی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی (ایس بی اے) کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراطلاعا ت و نشریات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کی زیر صدارت اتھارٹی کی مجلس انتظامیہ کے نئے اجلاس میں کیا گیا۔ العواد انتظامیہ کے چیئرمین بھی ہیں۔