Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحق ڈار کا پاسپورٹ منسوخ اور ریڈ وارنٹ جاری کیا جا سکتا ہے

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اسحق ڈار کو ملک واپس بلانے کے لیے جو کچھ کرنا پڑا وہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ اسلام آباد میں ایم ڈی پی ٹی وی کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت کی جانب سے حکم کے باوجود سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسحق ڈار پیش نہیں ہوتے تو ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا احترام نہیں کیا جا رہا، اب سابق وزیر خزانہ کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر غور کیا جائے گا۔
 

شیئر: