30ملین ایئرکنڈیشن پر 65فیصد بجلی کا خرچ
ریاض .... سرکاری اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ مملکت بھر میں 30ملین ایئرکنڈیشن ہیں اور ان پر 65فیصد بجلی خرچ ہورہی ہے۔ زیادہ تر ایئرکنڈیشن دیوار والے ہیں۔ عمارتوں میں بجلی کا سالانہ خرچ 5فیصد بڑھ رہا ہے۔ پرانے ایئرکنڈیشن نئے معیاری ایئرکنڈیشن کے مقابلے میں بجلی زیادہ خرچ کرتے ہیں۔