Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العوامیہ اور القطیف میں دہشتگردی کرنےوالوں کو موت کی سزا

ریاض.... یہاں فوجداری کی خصوصی عدالت نے العوامیہ اور القطیف میں گشتی سیکیورٹی فورس پر فائرنگ کرنے والے 3دہشتگردوں کو سزا سنادی۔ ان میں سے 2کو نشان عبرت بنانے کیلئے سزائے موت اور تیسرے کو 23 برس قید کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ تینوں سعودی شہریوں نے ایک دہشتگرد گروہ قائم کیا تھا۔ خفیہ طور پر اسے مسلح کیا گیاتھا۔ اس کا مقصد ملک میں داخلی سلامتی کو متزلزل کرنا، سیکیورٹی اہلکارو ںکی جان لینا، سرکاری املاک پر حملے کرنا، انہیں نقصان پہنچانا، تخریب کاری کرنا ، ملک میں تفرقہ و فتنہ پھیلانا، مظاہروں پر لوگوں کو آمادہ کرنا تھا۔ عدالت میں ان لوگوں کے خلاف لگائے جانے والے الزامات ثابت ہوگئے تھے۔ ان میں سے ایک مدعا علیہ کو دہشتگرد گروہ کی تشکیل کا سرغنہ بتایا گیاتھا۔ اس پر الزام ثابت ہوگیا۔ تیسرے ملزم پر بغیر لائسنس کے اسلحہ کے سودوں کا الزام ثابت ہوا۔ عدالت نے تیسرے شخص کو 23برس کی جیل کاٹنے کے بعد اتنی ہی مدت کیلئے مملکت سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی۔
 

شیئر: