Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر میں سوتے خاندان پر تیزاب پھینک دیا

بہاول نگر:  پنجاب کے شہر بہاول نگر میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر سوتے خاندان پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بہاول نگر شہر کی تحصیل چشتیاں میں نامعلوم ملزمان محلہ غریب کے ایک گھر میں داخل ہوئے اور محنت کش اللہ دتہ کے خاندان پر سوتے ہوئے تیزاب پھینک دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں 35 سالہ محنت کش اللہ دتہ، اس کی 16 سالہ بیٹی شازیہ، دوسری بیٹی 14 سالہ رمشا اور 15 سالہ بھتیجا حیدر جھلس گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں ملتان ریفر کردیا گیا ہے۔

شیئر: