نیل آرٹ انڈسٹری میں اپنی اہمیت منوا چکا ہے اور مختلف قسم کے نیل آرٹ ہاتھوں کی دلکشی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں . ماربل نیل آرٹ ایک ایسا طریقہ ہے جس کے لیےنیل پالش کے قطروں کو پانی کی اوپری سطح پر گراکر ایک ڈیزائن بنایا جاتا ہے اور پھر اس ڈیزائن کو ناخنوں پر منتقل کیا جاتا ہے۔ فری ڈراگنگ میں جیومیٹریکل ڈیزائن بنایاجاتا ہے جبکہ فری ڈراپنگ اسٹائل میں گول ڈیزائن بناتے ہیں۔ اس نیل آرٹ کو موسم گرما میں ٹرینڈ کے طور پراستعمال کیاجاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ فریش فروٹ نیل آرٹ کے ذریعے بھی ناخنوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، اگرآپ فیشن کی دلدادہ ہیں اور کچھ نیا کرنا چاہ رہی ہیں تو تربوزی آرٹ کو اپنے ناخنوں پر ضرورآزمائیں . سن رائز نیل آرٹ بھی موسم گرما کے نیل آرٹ ٹرینڈ میں سے ایک ہے، اس نیل آرٹ کو ناخنوں پر لگانےکے لیےپیلی اور اورنج نیل پالش کاا ستعمال کیا جاتا ہے۔ سورج کو ذہن میں رکھتے ہوئے ناخنوں پر نیل آرٹ سے مختلف قسم کے خوبصورت اسٹائل ترتیب دیے جاتے ہیں جو ناخنوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں .