Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل کے علاج کی 13ادویہ ضبط

ریاض ...  سعودی ایف ڈی اے نے بلڈ پریشر اور دل کے علاج کیلئے سعودی مارکیٹ میں موجود 13مشکوک دوائیں ضبط کرلیں۔ مکہ اخبار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ یہ کارروائی احتیاطی تدبیر کے طور پر کی گئی ہے ۔ اطلاعات ملی تھیں کہ مذکورہ دوائیں مریضوں کیلئے مضر ثابت ہوسکتی ہیں جبکہ متبادل دوائیں مارکیٹ میں موجود ہیں اور وزارت صحت کے یہاں ان کا اندراج بھی ہے لہذا بعض دواﺅں کے مارکیٹ سے اٹھوا لینے سے کسی کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
 

شیئر: