اسلام آباد: ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کی جانب سے تشکیل کی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی ایک ملین ایکڑ فٹ سے بھی کم رہ گیا ہے جس کی وجہ سے صورت حال تشویش ناک ہے۔ انہوں نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی صورت حال تشویش ناک حد تک پہنچ چکی ہے تاہم ڈیم بنانے کے لیے چیف جسٹس کا فیصلہ تاریخی اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں دونوں منصوبوں کی تعمیر شروع ہونے میں تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر ایک سال کے اندر شروع کردیں، دیا مر بھاشا ڈیم کے لیے 50 فیصد فنڈز وفاق سے ملیں گے ۔