Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب کی ٹیم وارنٹ لیکر ابو ظبی روانہ

  اسلام آباد...نیب نے سابق وزیر اعظم نواّز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے کے لئے پلان تیار کر لئے۔ نیب کی ایک ٹیم وارنٹ لے کر اسلام آباد سے ابو ظبی روانہ ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم ابو ظبی میں اتحاد ائیر ویز کے حکام کو وارنٹ دکھائے گی اور اسی پرواز میں سفر کرے گی جس سے نواز شریف اور مریم نواز واپس آرہے ہیں۔ طیارے کے پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا ۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات اور موسم کی خرابی کے باعث جہاز کا رخ موڑا جاسکتا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لئے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ نواز شریف کے طیارے کا رخ موڑ کر اسلام آباد میں لینڈ کرایا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم کو کسی صورت ائیر پورٹ کی حدود سے باہر نہیں آنے دیا جائے گا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے وارنٹ کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔ رکاوٹ ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی کریں گے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم لندن سے لاہور کیلئے روانہ

شیئر: