25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد: ملک میں رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ انہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کوئی دشواری درپیش نہ آئے۔
واضح رہے کہ 25 جولائی بدھ کے روز ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے ۔