Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی صدر نہ ہمارے دوست ہیں نہ دشمن،ٹرمپ

واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اْن کے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹین نہ تو دوست ہیں اور نہ ہی دشمن ۔ واضح رہے کہ چند ہی دِن بعد دونوں کی ہیلسنکی میں ملاقات ہونیوالی ہے۔جمعہ کو یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر نہ ہی ہمارے دوست ہیں اور نہ ہی دشمن ،میں اْنھیں زیادہ نہیں جانتا،لیکن جتنی بار میں اْن سے ملا ہوں، ہماری گفتگو اچھی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے ایک دِن وہ دوست بن جائیں گے،ایسا ہوسکتا ہے لیکن میں اْنھیں بہت زیادہ نہیں جانتا۔

شیئر: