مزید نیب ریفرنسز کے ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد دیگر 2 نیب ریفرنسز کا ٹرائل اب جیل ہی میں ہوگا۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف کے نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک ، نواز شریف اور دیگر کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کا ٹرائل اڈیالہ جیل ہی میں کرے گی۔ واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں ٹرائل کا حکم قومی احتساب آرڈیننس کی شق 16 کے تحت دیا گیا ہے ۔